ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اولڈ جی ٹی روڈ اور جہلم بازار کا تفصیلی دورہ

0

جہلم (اقبال خان): وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اولڈ جی ٹی روڈ اور جہلم بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ جہلم بازار کو جدید سہولیات سے آراستہ ایک ماڈل بازار بنایا جائے گا تاکہ شہر کی اصل خوبصورتی بحال ہو سکے اور شہریوں کو ایک بہترین تجارتی ماحول میسر آ سکے۔
​ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اولڈ جی ٹی روڈ پر جاری بیوٹی فکیشن کے منصوبوں کا معائنہ کیا اور سڑک کے اطراف وسیع پیمانے پر شجرکاری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کے لیے جدید شجرکاری کے ساتھ ساتھ لائٹنگ کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے تاکہ جادہ سے شہر تک کا علاقہ ایک دلکش منظر پیش کرے۔
​جہلم بازار کو ماڈل بازار بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے بازار کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ بازاروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو ڈیلی بیسز پر مانیٹر کیا جائے اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر کے بازار کی تزئین و آرائش کے کام کو تیز کیا جائے تاکہ اسے جلد از جلد ماڈل بازار کا درجہ دیا جا سکے۔
​ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے دورے کے اختتام پر کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور اہم شاہراہوں کی شجرکاری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو پابند کیا کہ بیوٹی فکیشن اور ماڈل بازار کے منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.