ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے علی الصبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال جہلم کا دورہ

0

جہلم (اقبال خان): وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے علی الصبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال جہلم کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں بشمول کیتھ لیب اور ایمرجنسی وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا تاکہ مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور عملے کی کارکردگی کا براہِ راست جائزہ لیا جا سکے۔
​ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کیتھ لیب اور ایمرجنسی میں طبی آلات کی دستیابی اور ڈاکٹروں و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کا ریکارڈ چیک کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سخت ہدایت کی کہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے اور ادویات کی مفت فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
​ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے وارڈز اور واش رومز کی حالت بہتر بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہسپتال کی صفائی اور مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات ڈیلی بیسز پر کیے جائیں، کیونکہ صاف ستھرا ماحول اور بہتر علاج فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔
​ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال کے عملے کے رویے اور دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو پابند کیا کہ وہ تمام طبی مشینری کو مکمل ورکنگ حالت میں رکھیں اور مریضوں کی شکایات کا فوری ازالہ کریں تاکہ حکومتی پالیسیوں کے مطابق صحت کے شعبے میں بہتری لائی جا

Leave A Reply

Your email address will not be published.