مذہبی طبقات کی معاشی معاونت کے لیے حکومتِ پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت ضلع کونسل ہال جہلم میں آئمہ مساجد میں پے آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبد السمیع شیخ نے شرکت کی اور تحصیل جہلم کے آئمہ کرام میں پے آرڈرز تقسیم کیے۔ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 1600 سے زائد آئمہ کرام کو یہ اعزازیہ دیا جا رہا ہے
جہلم (ملک فدا حسین اعوان ): مذہبی طبقات کی معاشی معاونت کے لیے حکومتِ پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت ضلع کونسل ہال جہلم میں آئمہ مساجد میں پے آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبد السمیع شیخ نے شرکت کی اور تحصیل جہلم کے آئمہ کرام میں پے آرڈرز تقسیم کیے۔ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 1600 سے زائد آئمہ کرام کو یہ اعزازیہ دیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل جہلم کے کل 565 آئمہ مساجد میں سے آج پہلے مرحلے میں 85 آئمہ کرام کو فی کس 25,000 روپے کے پے آرڈرز فراہم کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ باقی ماندہ آئمہ کرام کو بھی پے آرڈرز کی فراہمی کا عمل انتہائی شفافیت کے ساتھ جلد مکمل کیا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبد السمیع شیخ نے تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل ہال میں اس تقریب کا مقصد علمائے کرام کی خدمات کو سراہنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ متعلقہ عملے کی جانب سے ڈیٹا کی تصدیق اور ادائیگیوں کا عمل ڈیلی بیسز پر مانیٹر کیا جا رہا ہے اور آئمہ کرام کے دیگر مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کر رہی ہے۔
تقریب کے اختتام پر پے آرڈرز وصول کرنے والے آئمہ کرام نے حکومتی اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا۔