ڈمپرز ڈرائیور مالکان اور کریش پلانٹس کا معاشی قتل جہلم کے چاروں اطراف سے روڈ پر پابندی ،آخر گاڑیاں کہاں لے جائیں،ڈمپرز مالکان

0

جہلم ( اقبال خان )ڈمپرز ڈرائیور مالکان اور کریش پلانٹس کا معاشی قتل جہلم کے چاروں اطراف سے روڈ پر پابندی ،آخر گاڑیاں کہاں لے جائیں ،تفصیلات کے مطابق جہلم کی حدود میں لگے ہوئے کریش پلانٹس اور وہاں چلنے والی گاڑیاں ڈمپرز کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے جس سے ہزاروں افراد بیروزگاری کا شکار ہو جائیں گے یہ بات ڈمپرز ایسوی ایشن کے نمائیندے اعظم خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا سب سے پہلے جہلم شہر میں ہمارا راستہ بند کیا گیا کہ بڑی گاڑیاں یہاں سے نہیں گزر سکتی پھر اس کے متبادل کالا گجراں کا راستہ اختیار کیا گیا جسے بھی بند کر دیا گیا آخر کار ایک ہی راستہ بچا تھا بوڑیاں روڈ جس پر چلنا شروع کیا تو عوامی رد عمل پر وہ راستہ بھی بند کر دیا گیا آخر کار اپنے بچوں کے رزق کی خاطر کریش پلانٹس اور ڈمپر مالکان نے دریا کے اندر ساتھ ساتھ اپنی مدد آپ کے تحت راستہ بنایا جس پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے لیکن اب پھر عوام وہاں رکاوٹ بنا رہی ہے اور آواز اٹھائی جا رہی ہے کہ یہ راستہ بھی بند کیا جائےجب کے دریا کے قریب اس راستے میں کوئی گاوں نہیں ہے۔ہمارے کاروبار کے ساتھ ہزاروں افراد منسلک ہیں حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم روڈ پر گاڑی نہیں چلا سکتے اور نہ ہی دریا میں بنائے گئے کچے راستے پر ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی ایسا حل بتایا جائے کہ ہمارا معاشی قتل ہونے سے بچ سکے ۔اب ایک ہی راستہ ہے جو نا ممکن ہے کہ ہوا میں گاڑیاں اڑنا شروع کر دیں ۔کریش پلانٹس اور ڈمپرز سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے اور ضلعی حکومت کو ریونیو جاتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم اس بات کا نوٹس لیں اور عوام کو بیروزگار ہونے سے بچایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.