مستحقین میں رمضان نگہبان کارڈ کی تقسیم ملک صابر حسین (مرحوم) شان دینہ کے صاحبزادہ سابق وائس چئیرمین یونین کونسل مدوکالس ملک صداقت محمود نے تقسیم کیے
دینہ ( اقبال خان)۔وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے مستحقین میں رمضان نگہبان کارڈ کی تقسیم کا عمل جاری
دوزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے مستحقین میں رمضان نگہبان کارڈ کی تقسیم ملک صابر حسین (مرحوم) شان دینہ کے صاحبزادہ سابق وائس چئیرمین یونین کونسل مدوکالس ملک صداقت محمود نے تقسیم کیے جس پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعلی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا ان کے اس احسن اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے رمضان میں مستحق افراد کے لیے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت یونین کونسل مدوکالس کے سابق وائس چئیرمین مسلم لیگ "ن” ملک صداقت محمود نے مستحق افراد میں نگہبان کارڈ تقسیم کیے ۔اس موقع پر ملک صداقت محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے غریب نادار مستحق افراد کے لیےرمضان میں خصوصی راشن پیکیج کا سلسلہ شروع کیا ہے یہ ایک نہایت ہی بہترین عمل ہے ۔حکومت عوام کو ہر صورت ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے اور اس میں شفافیت کے پہلو کو خصوصی طور پر مد نظر رکھا گیا ہے اور حقیقی مستحق افراد کی چھان بین کے بعد لسٹ بنائی گئی تھی جس کے تحت نگہبان رمضان کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب عوام کے دلوں کے بہت قریب ہے اور عوام کی بہتری کے لیے مزید منصوبے بھی زیر غور ہیں ۔اہلیان علاقہ نے اس موقع پر ملک صداقت محمود سابق وائس چئیرمین یونین کونسل مدوکالس کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔