دینہ ( اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کا رمضان دسترخوان کے لیے منتخب پوائینٹس کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے رمضان دسترخوان کی سہولت کے لیے منتخب دو پوائنٹس ٹوٹل پیٹرول پمپ، جی ٹی روڈ، دینہ اور لکی پیٹرول پمپ، منگلا روڈ، دینہ کا دورہ کیا دورے کے دوران انتظامات کا جائزہ لیاتاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں شہریوں کی بہترین خدمت کی جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرنگرانی رمضان دستر خوان کے لیے دو مختلف مقامات کا دورہ کیا ان کے ہمراہ سی او دینہ محمد فیصل اور انکروچمنٹ انسپکٹر عدیل بٹ بھی ہمراہ تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے رمضان المبارک میں رمضان دستر خواں کے لیے منگل روڈ لکی پٹرولیم اور جی ٹی روڈ پر ٹوٹل پمپ کو موزوں جگہ قرار دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے کہا کہ رمضان المبارک میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر دسترخواں لگائے جائیں گے جہاں مستحق افراد کے لیے روزہ افطاری کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے ۔