اسسٹنٹ کمشنر تیمور خان اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی شہر کے مختلف علاقوں ہنگامی دورے

0

دینہ (اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر تیمور خان اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے یی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ۔صفائی کے انتظامات اور ریٹ چیکنگ سخت ہدایات جاری،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس میں منگلا روڈ مین بازار داتا روڈ جی ٹی روڈ شامل ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے جی ٹی روڈ پر پیٹرول پمپس کی چیکنگ کی اور انہیں پیمانے درست رکھنے کی سخت ہدایات جاری کی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان نے مین بازار کی خوبصورتی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے منگلا روڈ کا وزٹ کیا اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے آر ایچ سے ہسپتال دینہ کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی ۔مریضوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کے متعلق دریافت کیا۔انہوں نے فیملی پارک دینہ اور  ٹھیکریاں پارک کا دورہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان نے کریانہ شاپس اور سبزی فروٹ چکن شاپس کا دورہ کیا اور ریٹس چیک کیے انہوں نے سختی سے ہدایات جاری کی کہ ریٹس کے حوالے سے کسی قسم کا کمپرومائز نہ ہو گا ۔رمضان کے بابرکت مہینہ میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.