دینہ( اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر آفس دینہ میں شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کو صاف ستھرا اور پرکشش بنانے کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بیو ٹیفیکیشن سکیم کے تحت جاری کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے سخت ہدایات جاری کی کہ مین بازار میں جاری بیوٹیفکیشن پروگرام میں سستی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کام کو بروقت پورا کرنے کی ہدایت کی تاکہ کاروباری سرگرمیاں فوری بحال ہوں ۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے پیرا فورس کے ہمراہ مین بازار کا دورہ کیا، جہاں پر جاری ترقیاتی کاموں کے معیار کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کی نگرانی کی۔ اس موقع پر واضع کیا گیا کہ بازار کی خوبصورتی اور پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد تیمور خان نے دوکانداروں کو کہا کہ ناجائز تجاوزات کی۔ہر گز اجازت نہیں ہے۔ دوکانداروں کی شکایات کا فوری ازالہ کرتے ہوئے مین بازار سے گند مٹی فوری ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے تاکہ تجارتی سرگرمیاں بحال ہو سکیں ۔