گوندل ہاؤس دینہ میں ایک خصوصی ملاقات جس میں وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ اظہر کیانی، راجہ علی (کوآرڈینیٹر پی پی 24)، میاں سجاد اور میاں صہیب نے شرکت

0

 

دینہ ( اقبال خان)دینہ: گوندل ہاؤس دینہ میں ایک خصوصی ملاقات کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ اظہر کیانی، راجہ علی (کوآرڈینیٹر پی پی 24)، میاں سجاد اور میاں صہیب نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری رب نواز گوندل کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔صدر پریس کلب دینہ ربنواز گوندل ،نائب صدر پریس کلب دینہ احسان جنجوعہ ،انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب دینہ محمد اقبال خان ،راجہ جلال نے ان کا استقبال کیا ۔

تقریب کے دوران معزز مہمانوں نے چوہدری رب نواز گوندل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح علاقے اور عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ شرکاء نے کہا کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنا ایک بڑی روحانی خوش نصیبی ہے جبکہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہونا عوام کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

اس موقع پر چوہدری رب نواز گوندل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور علاقے کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.