حاجی محمد محمود ، مکینکل انجنیئر ذیشان محمود اور چوہدری غازی نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جہلم دینہ میں خدمات انجام دینے والے پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کے اعزاز میں ایک خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام کیا

0

دینہ (اقبال خان)حاجی محمد محمود ، ان کے بیٹے مکینکل انجنیئر ذیشان محمود اور چوہدری غازی نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جہلم دینہ میں خدمات انجام دینے والے پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران اور جوانوں کے اعزاز میں ایک خصوصی افطار ڈنر کا انعقاد کیا,ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک سرمد،چوکی انچارچ محمد عمران ، چوہدری مظہر اسلام گوندل سی سی ڈی ،نئیر کیانی ،ملک مطلوب محمد افضل اے ایس آئی، فرخ ایچ سی،عاصم آزاد انسپکٹر انچارج کنپلئین سیل ڈی پی او آفس جہلم، سمیت پولیس و ٹریفک پولیس کے جوانوں کی شرکت ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رحمتوں، برکتوں اور باہمی محبت کا مہینہ۔

یہ وہ مقدس مہینہ ہے جب انسانیت، خدمت اور شکرگزاری کے جذبات اپنے عروج پر ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان اس بابرکت مہینے میں ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کرنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کے دل بھی اپنے وطن پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔وطن سے ہزاروں میل دور رہنے کے باوجود ان کی محبت اپنے ملک اور اس کے محافظوں کے لیے کم نہیں ہوتی۔
اسی جذبۂ محبت اور قدر شناسی کے تحت بی بی سی برطانیہ میں 30 سال خدمات سرانجام دینے والے حاجی محمد محمود ، ان کے بیٹے مکینکل انجنیئر ذیشان محمود اور چوہدری غازی نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جہلم دینہ میں خدمات انجام دینے والے پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران اور جوانوں کے اعزاز میں ایک خصوصی افطار ڈنر کا انعقاد کیا ۔
یہ تقریب دراصل ان فرض شناس افسران کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک عاجزانہ کوشش ہے جو ہر موسم اور ہر حالات میں شہریوں کی خدمت اور حفاظت کے لیے مصروفِ عمل رہتے ہیں۔
گرمی کی تپتی دوپہریں ہوں یا سردی کی یخ بستہ راتیں،
دھوپ ہو یا موسلا دھار بارشیں —
یہ افسران ھوں یا اہلکار ، سب سڑکوں، چوراہوں اور شہروں کی گلیوں اور سڑکوں پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں تاکہ شہریوں کی زندگی کا سفر محفوظ رہے اور معاشرے میں امن و امان قائم رہے۔
جب لوگ اپنے گھروں میں سکون سے آرام کر رہے ہوتے ہیں،
تو یہی محافظ جاگ کر شہروں اور شاہراہوں کی نگرانی اور حفاظت کر رہے ہوتے ہیں۔
اسلامی تعلیمات بھی ہمیں یہی درس دیتی ہیں کہ جو لوگ معاشرے کی حفاظت اور بھلائی کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں، ان کی قدر کرنا اور ان کے لیے دعا کرنا ھم سب کی ایک اعلیٰ اخلاقی ذمہ داری ہے۔
یہ افطار ڈنر صرف ایک دعوت نہیں بلکہ ایک پیغام ہے ،محبت کا پیغام، احترام کا پیغام، اور شکرگزاری کا پیغام۔یہ اس بات کا اظہار ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن اور اس کے محافظوں کو کبھی نہیں بھولتے۔کیا ھمارا فرض نہیں کہ ایسے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے !!
اس موقع پر حاجی محمد محمود کی طرف سے چوہدری فیصل صاحب کا مشکور ہوں جنہوں نے اس سوچ کا خیر مقدم کیا اور چوہدری مظہر اسلام انسپیکٹر پنجاب پولیس سی سی ڈی کا بھی بہت مشکور ہوں جنہوں نے ھمارے ساتھ تعاون کیا اور بہت اچھا برتاؤ کیا ۔ اور اس افطار ڈنر کے اھتمام کرنے پر میں دونوں حضرات کا تہہ دل سے بے حد مشکور ھوں ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے،اور ہمارے ان محافظوں کو اپنے فرائض دیانت داری، حوصلے اور کامیابی کے ساتھ انجام دینے کی توفیق دے۔
ھے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا ۔
سلامت رھیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.