مغل محمودحسین (مرحوم )کاختم قل بھولامیرج میں ادا ،اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت ،مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب

0

 

دینہ (اقبال خان)ختم قُل مرحوم حوالدارحاجی اللہ دتہ کےبیٹےمحمدمقصود مرحوم محمدمعروف مرحوم مغل محمدرفیق بھولاسابق ناظم سابق امیدوارایم پی اے پی پی 24حاجی ساجدمحمود بانی عوامی پریس کلب دینہ مغل محمدشفیق اونربھولامیرج حال دینہ والوں کےبڑےبھائ اورمغل قیصرحنیف جہانگیرمغل صغیرمغل کےوالد مغل محمودحسین کاختم قل بھولامیرج حال میں منعقد ہوا ۔مغل محمود مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ختمِ قل کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مولاناعارف محمودپیرالسیدقدیرحسین شاہ صاحب نےختم پردعاکروائ

اس موقع پر علاقہ بھر سے سماجی، سیاسی،مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ صحافی برادری اور وکلا حضرات نے بھی شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی
جس میں سابق ایم پی اےچوھدری لا ل حسین ، ملک شوکت سابق ناظم،نمبردارچوھدری حسن نواز واجدکیانی راجہ تفصل علی ٹیم وفاقی وزیرمملکت خزانہ بلال آظہرکیانی مغل حمزہ شبیر ایڈووکیٹ، شمشیر حیدر رانجھا تحصیلدار دینہ، راجہ شوکت چیئرمین ضلع کونسل جہلم چوہدری بشیر وائس چیرمین ضلع کونسل جہلم ، راجہ افراسیاب چیئرمین یونین کونسل لدھڑ، ارشد رحمان بھٹی سنگھوئی اور نفیس الرحمن بھٹی سنگھوئی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
اس موقع پر صحافی برادری، وکلا حضرات، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ بالخصوص عوامی پریس کلب دینہ کی پوری ٹیم نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

آخر میں مرحوم مغل محمود کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔محمدرفیق بھولاسابق ناظم سابق امیدوارایم پی اے پی پی 24حاجی ساجدمحمود بانی عوامی پریس کلب دینہ و فیملی ممبران نے دکھ کی اس گھڑی میں ان کے غم میں شریک ہونے والے مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.