صدر پاسبان اہلسنت پاکستان ضلع جہلم چوہدری نذیر احمد جماعتی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ ائے،دوست احباب کی جانب سے شاندار استقبال

0

رپورٹ شاہ زیب بٹ سے
صدر پاسبان اہلسنت پاکستان ضلع جہلم چوہدری نذیر احمد جماعتی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ ائے، لندن بیکرز نکو در چوک پر پہنچنے پر،چوہدری ذوالفقار، چوہدری ابرار،چوہدری وقار، اور دوست احباب، چوہدری ساجد فخر نکودر،احتشام خالد، شیخ حبیب، وحید نقشبندی، چوہدری اسماعیل جماعتی،چوہدری شکیل جماعتی،عمیر،جاوید منہاس،عرفان گجر،اور چوہدری ابرار کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا،خوش آمدید کہا،اور مبارکباددی پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔چوہدری نذیر احمد جماعتی نے ملک پاکستان کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی ۔ چوہدری نذیر احمد جماعتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں مجھے رمضان کے مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے،اور اپ سب دوستوں کی محبت کا شکریہ ادا کرتا ہوں،اپ سب بھائیوں نے مجھے ویلکم کیا اور شاندار استقبال کیا ،میں چوہدری ذوالفقار احمد، چوہدری ابرار اور چوہدری وقار اور تمام دوست احباب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.