چوہدری مقبول حسین جوئیہ اور چوہدری فاروق جوئیہ کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام
اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ایم این اے چوہدری فرخ الطاف جبکہ صدر پریس کلب دینہ چوہدری رب نواز گوندل تھے

دینہ ( اقبال خان)چوہدری مقبول حسین جوئیہ اور چوہدری فاروق جوئیہ کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام
گزشتہ روز چوہدری مقبول حسین جوئیہ اور چوہدری فاروق جوئیہ کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک پروقار افطار ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ایم این اے چوہدری فرخ الطاف جبکہ صدر پریس کلب دینہ چوہدری رب نواز گوندل تھے۔
افطار ڈنر میں علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات، معززین علاقہ اور صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے میزبانوں کی جانب سے کیے گئے شاندار انتظامات کو سراہا اور اس موقع پر باہمی اتحاد، علاقائی مسائل اور فلاحی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں مہمانوں کی تواضع پرتکلف افطار اور عشائیے سے کی گئی۔ آخر میں مہمانوں نے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔