حاجی محمد محمود ،ذیشان محمود،عابدی محمد ،محمد شفیق آف یوکے کی جانب سےعثمان غنی مسجد دینہ میں روزہ افطار کا اہتمام

0

دینہ ( اقبال خان)حاجی محمد محمود ،ذیشان محمود،عابدی محمد ،محمد شفیق آف یوکے کی جانب سےعثمان غنی مسجد دینہ میں روزہ افطار کا اہتمام

الحاج محمد صدیق مرحوم کے لیے خصوصی دعا کی گئی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حاجی محمد محمود ،ذیشان محمود،عابد محمود ،محمد شفیق آف یوکے کی جانب سےعثمان غنی مسجد دینہ میں روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت ۔الحاج محمد صدیق مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔حافظ صاحب نے حاجن مائی صاحبہ کی صحت کے لیے خصوصی دعا کرائی۔
محمد شفیق کے والدین مرحومین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

حاجی محمد محمود کے کنبہ کے جتنے افراد اس دنیا فانی سے چلے گئے ہیں ان کی بخشش کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔حاجی محمد محمود نے کہا کہ ماہ رمضان بابرکت مہینہ ہے اور اللہ پاک کا خصوصی کرم ہے کہ جس نے مجھے اور میرے خاندان کو یہ شرف بخشا کہ دیار وطن میں رہتے ہوئے اپنے وطن میں افطار کے اہتمام کے مواقع نصیب ہوئے اور دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی اپنوں کی محبت ساتھ ساتھ رہتی ہے ۔انشاءاللہ اگر اللہ پاک نے چاہا تو ہر سال یہ سلسلہ جاری رہے گا اور اس کو مزید وسعت دینے کی کوشش کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ وہ اولاد خوش قسمت ہے جو اپنوں کےایصال ثواب کے لیے ایسی محفلوں کا اہتمام کرتی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.