دینہ مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام یتیم بچوں میں تعلیمی سکالرشپس کی تقسیم، سماجی و صحافتی شخصیات کی بھرپور شرکت
دینہ (اقبال خان)دینہ مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام یتیم بچوں میں تعلیمی سکالرشپس کی تقسیم، سماجی و صحافتی شخصیات کی بھرپور شرکت
بین الاقوامی فلاحی ادارے "مسلم ہینڈز” کے سپانسر شپ پروگرام کے تحت دینہ میں یتیم بچوں کے لیے تعلیمی سکالرشپ کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد یتیم بچوں کی مالی معاونت کرنا ہے تاکہ وہ معاشی تنگی کے باعث اپنی تعلیم ادھوری نہ چھوڑیں اور ایک بہتر مستقبل کی جانب قدم بڑھا سکیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ زاہد عزیز تھے، جبکہ پریس کلب دینہ کے صدر ربنواز گوندل کی قیادت میں پریس کلب کے اراکین نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں علاقہ بھر کی ممتاز سیاسی، سماجی، کاروباری اور مذہبی شخصیات سمیت دانشوروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے مسلم ہینڈز کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ یتیم بچوں کی سرپرستی کرنا نہ صرف ایک عظیم سماجی خدمت ہے بلکہ یہ ایک دینی فریضہ بھی ہے۔ انہوں نے ادارے کے شفاف نظام اور تعلیمی میدان میں ان کی کاوشوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
صدر پریس کلب دینہ ربنواز گوندل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ہینڈز جیسے ادارے معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لیے امید کی کرن ہیں۔ تقریب کے اختتام پر مستحق بچوں میں سکالرشپ کی رقم تقسیم کی گئی، جسے دیکھ کر بچوں اور ان کے لواحقین کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔
مسلم ہینڈ کے سپانسر شپ پروگرام کے تحت آ ج دینہ کے اندر یتیم بچوں کی سکالرشپ پیمنٹ تقسیم کی گئی ۔ان سکالرشپ کا مقصد یتیم بچوں کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مدد کرنا ہے آ ج کی اس تقریب میں مختلف سیاسی ،سماجی ، کاروباری ،مذہبی شخصیات اور دانشوروں کے ساتھ ساتھ صدر پریس کلب دینہ رابنواز گوندل ، انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب دینہ محمد اقبال، سینئر جرنلسٹ سید ذولقرنین شاہ، ملک ندیم عباس، اور ماجد آفریدی نے شرکت کی اور ادارےکے کاموں کو سراہتے ہوئے اعتماد اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔