تحصیل دینہ کے مین بازار کی کایا پلٹنے کا آغاز،مین بازار کا کام جلد مکمل ہو گا،اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی میڈیا سے گفتگو
پریس کلب کے انفارمیشن سیکرٹری محمد اقبال خان،سینئر صحافی ندیم عباس سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کی گفتگو
دینہ(اقبال خان) تحصیل دینہ کے مین بازار کی کایا پلٹنے کا آغاز،مین بازار کا کام جلد مکمل ہو گا،اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی میڈیا سے گفتگو
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے “بیوٹیفکیشن وژن” کے تحت پنجاب بھر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تحصیل دینہ کے سب سے بڑے تجارتی مرکز مین بازار کو جدید اور خوبصورت بنانے کے لیے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق دینہ مین بازار کو ماڈل بازار کی طرز پر تعمیر کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا، خوبصورت اور بہتر کاروباری ماحول فراہم کیا جا سکے۔ برسوں سے خستہ حالی کا شکار یہ بازار اب جدید تعمیراتی انداز کے ساتھ نئی پہچان حاصل کرنے جا رہا ہے۔
اس منصوبے کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان خود کر رہے ہیں۔ انہوں نے محمد فیصل کے ہمراہ مین بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کے معیار، رفتار اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پریس کلب دینہ کے انفارمیشن سیکرٹری محمد اوبال خان،سینئر صحافی ندیم عباس سے گفتگو کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی گئی کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبہ مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد اس کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محمد تیمور خان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ دینہ شہر کی خوبصورتی میں اہم اضافہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بہتر سڑکیں، نکاسی آب کا جدید نظام، خوبصورت ٹف ٹائلز اور دیگر سہولیات شہریوں اور تاجروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ دینہ کو ایک مثالی اور خوبصورت شہر بنایا جا سکے۔