وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے اور "ریشنائلائزنگ پاکستانز مشنز اَبراڈ” کی زیلی کمیٹی کے سربراہ بلال اظہر کیانی کی اجلاس میں شرکت

0

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے بیرونِ ملک سفارتی مشنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے اور "ریشنائلائزنگ پاکستانز مشنز اَبراڈ” کی زیلی کمیٹی کے سربراہ بلال اظہر کیانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں پاکستان کے سفارتی مشنز کی مجموعی کارکردگی، قومی ترجیحات کے فروغ، قونصلر خدمات اور اقتصادی سفارتکاری سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کے سفارتی مشنز کی جانب سے ملکی سفارتی، قونصلر اور اقتصادی اہداف کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ وزارتِ خارجہ کے ہیڈکوارٹرز اور بیرونِ ملک مشنز کے درمیان باہمی رابطہ اور ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ نتائج پر مبنی سفارتکاری کے ذریعے قومی مفادات کا بہتر انداز میں تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.