ڈی پی او جہلم چودھری شفیق احمد کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک جہلم خرم فیاض ستی کی زیرنگرانی ٹریفک پولیس دینہ کی شاندار کارکردگی
دینہ(ملک ندیم عباس) ڈی پی او جہلم چودھری شفیق احمد کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک جہلم خرم فیاض ستی کی زیرنگرانی ٹریفک پولیس کی شاندار کارکردگی۔انچارج ٹریفک دینہ انسپکٹر چودھری اخلاق احمد اور ان کی ٹیم متحرک۔ گزشتہ ماہ 825 چالان کرکے (1546000)روپے گورنمنٹ کے خزانے جمع کروائے گئے بغیر ہیلمٹ ۔بغیر سیٹ بیلٹ کے گاڑی چلانے پر ۔بغیر لائسنس ۔دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنے پر اور بغیر نمبر کے گاڑیوں کے خلاف بھاری جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے اسی موقع پر انسپکٹر اخلاق احمد کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو چاہیے کہ اوور سپیڈ سے گریز کریں ہمیشہ اپنی مقرر شدہ رفتار سے ہی گاڑی چلائیں ٹریفک پولیس آپکی خدمت اور سلامتی کے لیے ہر وقت سڑکوں پر موجود ہے قوانین کی پاسداری کیجیے اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیجیے ۔