دینہ:(تحصیل رپورٹر) محمد اقبال خان کو انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب دینہ بننے پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار
دینہ: چیئرمین لمبردار ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن چوہدری شہزاد احمد اور سینئر جرنلسٹ ندیم عباس نے محمد اقبال خان کو انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب دینہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اس موقع پر چوہدری شہزاد احمد اور ندیم عباس نے محمد اقبال خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اپنی صحافتی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے ہوئے پریس کلب دینہ اور صحافی برادری کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ محمد اقبال خان کی بطور انفارمیشن سیکرٹری تقرری صحافی برادری کے لیے خوش آئند ہے اور ان کی صلاحیتوں سے پریس کلب دینہ کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔