ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کا ماڈل بازار دینہ کا رات گئے دورہ، شہریوں سے سہولیات بارے براہِ راست معلومات لی
دینہ:( اقبال خان) ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کا ماڈل بازار دینہ کا رات گئے دورہ، شہریوں سے سہولیات بارے براہِ راست معلومات حاصل
دینہ: جدید ماڈل بازار کے قیام کے بعد شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم محترمہ عاصمہ اعجاز چیمہ نے رات کے وقت اسسٹنٹ کمشنر دینہ ساجدہ رزاق کے ہمراہ ماڈل بازار دینہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے ماڈل بازار میں جاری انتظامات، صفائی ستھرائی، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بازار میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے ملاقات بھی کی اور سہولیات، خریداری کے تجربے اور انتظامات کے حوالے سے ان کی رائے براہِ راست معلوم کی۔
ڈپٹی کمشنر عاصمہ اعجاز چیمہ کا کہنا تھا کہ ماڈل بازار کا مقصد شہریوں کو مناسب قیمتوں پر معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے ساتھ بہتر اور منظم خریداری کا ماحول فراہم کرنا ہے۔ عوامی رائے انتظامی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ماڈل بازار میں صفائی، نظم و ضبط اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔