دینہ: ایس پی مشتاق برگٹ مرحوم کی اہلیہ اور عمر مشتاق برگٹ کی والدہ کی نمازِ جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
دینہ: ( اقبال خان)ایس پی مشتاق برگٹ مرحوم کی اہلیہ اور عمر مشتاق برگٹ کی والدہ کی نمازِ جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
دینہ: ایس پی مشتاق برگٹ مرحوم کی اہلیہ اور عمر مشتاق برگٹ کی والدہ کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ پیر فخرِ نذیر قاسم، بوڑا جنگل شریف نے پڑھائی۔
نمازِ جنازہ میں علاقے کی سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات سمیت معززینِ علاقہ اور اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ شرکاء نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
نمازِ جنازہ کے اختتام پر مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔