وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ڈی پی او جہلم کے ہمراہ دینہ میں خدمت مرکز کاونٹرکا افتتاح کیا

0

جہلم ( اقبال خان )وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کا ضلع جہلم کا دورہ، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کے ہمراہ ڈرائیونگ لائسنس سینٹر دینہ میں نئے قائم کیے جانے والے خدمت مرکز کاؤنٹر کا افتتاح

جہلم: وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ضلع جہلم کا دورہ کیا اور ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کے ہمراہ ڈرائیونگ لائسنس سینٹر دینہ میں تحصیل دینہ کے شہریوں کے لیے نئے قائم کیے جانے والے خدمت مرکز کاؤنٹر کا افتتاح کیا،

نئے قائم کیے جانے والے خدمت مرکز کاؤنٹر کے ذریعے تحصیل دینہ کے شہریوں کو پولیس خدمت مرکز سے متعلقہ مختلف سہولیات ایک ہی جگہ پر، آسان، سہل اور شفاف انداز میں فراہم کی جائیں گی، جس سے شہریوں کو پولیس خدمات کے حصول میں مزید سہولت میسر آئے گی،

ڈرائیونگ لائسنس سینٹر دینہ میں قائم کیے جانے والے خدمت مرکز کاؤنٹر پر تحصیل دینہ کے شہریوں کو خدمت مرکز کی 16 مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں کریکٹر ویریفکیشن، جنرل ویریفکیشن، لاس رپورٹ، ایمپلائی رجسٹریشن، کرایہ داری کا اندراج، وائلیشن رپورٹ، بچوں وغیرہ کی گمشدگی کی رپورٹ، ایف آئی آر کی کاپی، جرم کی اطلاع، گاڑی کی ویریفکیشن، لرنر لائسنس، ریگولر لائسنس، لائسنس رینیول، اینڈورسمنٹ آف لائسنس، ڈپلیکیٹ لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس شامل ہیں،

جہلم پولیس شہریوں کو جدید، شفاف اور بروقت پولیس سروسز کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، خدمت مرکز کاؤنٹر کا قیام اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس سے تحصیل دینہ کے شہریوں کو پولیس خدمات کے حصول میں مزید آسانی میسر آئے گی،ڈی پی او جہلم

عوام کی سہولت، خدمت اور تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، شہریوں کو بہترین اور جدید پولیس سروسز کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات بھی جاری رہیں گے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

ڈرائیونگ لائسنس سینٹر دینہ میں خدمت مرکز کاؤنٹر کا قیام جدید اور عوام دوست پولیسنگ کی جانب اہم اقدام ہے، جس کے ذریعے شہریوں کو بہتر، شفاف اور بروقت پولیس خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے،وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.