ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا بارش کے پیش نظر ضلع بھر کا دورہ، ٹریفک روانی اور شہریوں کی مدد کے لیے پولیس متحرک

0

جہلم ( اقبال خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا بارش کے پیش نظر ضلع بھر کا دورہ، ٹریفک روانی اور شہریوں کی مدد کے لیے پولیس متحرک

جہلم: ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے بارش کے پیش نظر ضلع بھر کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی، سیکیورٹی انتظامات اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا،

ڈی پی او جہلم نے بارش کے دوران سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور شہریوں کی بروقت مدد کے لیے پولیس افسران و اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کیں،

بارش کے دوران ٹریفک کے دباؤ، سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہریوں کی بھرپور معاونت کی جائے، ٹریفک کی روانی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور ضرورت مند شہریوں کو فوری مدد فراہم کی جائے، ڈی پی او جہلم کی ہدایت

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں مشکل صورتحال میں بروقت مدد فراہم کرنا جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.