ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت 12 ربیع الاول کے سلسلہ میں ڈی سی آفس جہلم میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کا انعقاد
جہلم ( اقبال خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت 12 ربیع الاول کے سلسلہ میں ڈی سی آفس جہلم میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کا انعقاد
جہلم: میٹنگ میں 12 ربیع الاول کے موقع پر امن و امان کے قیام، سکیورٹی انتظامات، مذہبی ہم آہنگی اور بین المسالک رواداری کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،
12 ربیع الاول کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی،ڈی پی او جہلم
ضلعی امن کمیٹی کے ممبران امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، جبکہ تمام علماء کرام اور نمائندگان باہمی ہم آہنگی اور رواداری کا پیغام عام کریں،ڈی پی او جہلم
12 ربیع الاول کے تمام پروگرامز کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے درمیان مکمل کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے گا اور شہریوں کو بہترین سکیورٹی و انتظامی سہولیات فراہم کی جائیں گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
میٹنگ کے اختتام پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی،