ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا ٹریفک لائسنس سینٹر دینہ کا وزٹ

0

 

دینہ (اقبال خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا ٹریفک لائسنس سینٹر دینہ کا وزٹ،

وزٹ کے دوران ٹریفک لائسنس سینٹر دینہ میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں انچارج لائسنس سینٹر نے تفصیلی بریفنگ دی،

ڈی پی او جہلم نے سروس ڈیلیوری کے معیار، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا،

شہریوں کو بروقت اور بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور لائسنس کے حصول کے عمل کو مزید آسان اور شفاف بنایا جائے،

ڈی پی او جہلم نے انتظار گاہ، ٹیسٹنگ ایریا اور دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی تاکید کی،

شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.