صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ کے والدِ محترم سید ہارون الرشید شاہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کی پیر بچھر آمد
دینہ: ( اقبال خان)معروف صحافی اور صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ کے والدِ محترم سید ہارون الرشید شاہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے معمارِ جہلم ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، نوجوان رہنما چوہدری عمار فرخ الطاف، ڈاکٹر فضل الحق فضلی، چوہدری زاہد حسین چھنی گجراں اور چوہدری مظہر اقبال کھوکھا نے پیر بھچر شریف میں مرحوم کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر معززین نے سید توقیر آصف شاہ اور دیگر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم سید ہارون الرشید شاہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام، درجات میں بلندی عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔