آل پاکستان واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کے الیکشن ملک عظیم چیئرمین منتخب ،پریس کلب دینہ کی ٹیم کی جانب سے مبارک باد

0

دینہ(اقبال خان)آل پاکستان واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کے الیکشن ملک عظیم چیئرمین منتخب ،پریس کلب دینہ کی ٹیم کی جانب سے مبارک باد
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کے الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں جہلم سرکل سے ملک عظیم بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے جب کہ دیگر عہدیداران میں. سب ڈویژن سیکٹری دینہ 1 ذونل جوائنٹ سیکرٹری ضمیر اانجم,ملک محمد فرید ڈویژنل سیکرٹری،چوہدری طلعت محمود سینئر وائس چیرمین ،ملک ابرار وائس چئیرمین ،صفوان چیمہ چیئرمین دینہ 2،
ملک بلال سیکرٹری سٹی سب ڈویژن
علی اصغر انصاری جوائنٹ سیکرٹری دینہ سٹی سب ڈویژن زوراور خان جی۔ فنانس سیکرٹری کمپلیکس دینہ منتخب ہوئے۔اس موقعہ پر علی شاہ بھی موجود تھے پریس کلب دینہ کی ٹیم جس کی سربراہ صدر پریس کلب دینہ احسان جنجوعہ نے کی ان کے ساتھ سید امیر احمد شاہ نائب صدر الیکٹرانک میڈیا ،سینئر صحافی ماجد آفریدی،محمد اقبال خان نے چیئرمین ملک عظیم اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں الیکشن جیتنے پر مبارک باد پیش کی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور ہار پہنائے گئے۔صدر پریس کلب دینہ احسان جنجوعہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیااور کہا کہ ہمارے ضلع جہلم کےلیے باعث فخر کی بات ہے کہ آل پاکستان ہائیڈروالیکٹرک ورکر یونین میں ملک عظیم بطور چیئرمین منتخب ہوئے۔امید کرتے ہیں کہ ورکر کی فلاح و بہبود کےلیے بہتر سے بہتر خدمات سر انجام دیں گے۔
اس موقعہ پر چیئرمین ملک عظیم نے کہا کہ پریس کلب دینہ کی ٹیم کا شکریہ جنہوں نے اپنی محبت سے نوازا۔انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا اولین مشن ہے ۔انشاءاللہ ان کے ہر جائز مطالبے کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔میری کامیابی واپڈا کے ملازمین کی کامیابی یے اور میں یہ سہرا ان۔کے نام کرتا ہوں جس طرح انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا انشاءاللہ ان کی فلاح کے لیے دن رات ایک کر دونگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.