12 ربیع الاول جلوس کی تمام تیاریاں مکمل ،دینہ کی عوام جلوس میں بھرپور شرکت کرے گی ،حاجی محمد رشید نقشبندی جنرل سیکرٹری مرکزی میلاد کمیٹی دینہ

0

دینہ (اقبال خان )تمام عالم اسلام کو ماہ ربیع الاول شریف کی آمد پر دلی مبارک باد پیش ، عید میلاد النبی ﷺ کے نور سے ہی کل کائنات نورالنور ہے حضور پاک ﷺ کی ولادت بے مثل و بے مثال ہے مومن حضور پاک ﷺ کا جشن ولادت منا کر اللہ کی توحید اور واحد نیت کا اعلان کرتے ہیں حضور صل اللہ آئے تو دل جگمگا اُٹھے ان خیالات کا اظہار حاجی محمد رشید نقشبندی جنرل سیکرٹری مرکزی میلاد کمیٹی دینہ و جنرل سیکرٹری المصطفے برنس کمیونٹی دینہ (A.B.C.D) نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ صبح 8:30 بجے ایک بہت بڑے جلوس کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔مرکزی جلوس انشاء اللہ مقررہ وقت پر زیر قیادت پیر طریقت ، رہبر شریعت حضرت علامہ خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی نقشبندی مجددی قادری صاحب آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف ، مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام میلاد چوک دینہ سے روانہ ہوگا مرکزی جلوس میں علامہ مفتی فضل رسول شاہد صاحب، پیر سید وقاص حیدر شاہ کاظمی صاحب نقشبندی خطیب اعظم مرکزی جامع مسجد میلاد چوک ، سید قدیر حسین شاہ کاظمی صاحب جماعت اہل سنت ،
ابو الحذیفہ علامہ شہزاد عامر چشتی ، الکرم فرینڈ ز دینہ چوہدری محمد جاوید انجمن فدایان ڈھنگروٹ شریف ، علامہ محمد عارف منہاج القرآن حاجی محمد رشید نقشبندی مرکزی میلاد کمیٹی ، افتخار احمد مغل المصطفى بزنس کمیونٹی دینہ، بزم رضائے مصطفے، انجمن طلباء اسلام ، جمیل انور بٹ انجمن محبان نور رسالت ، دعوت اسلامی ،تنظیم المساجد اور دیگر تنظیمات سمیت و شہری ، سماجی ،سیاسی صحافی برادری سمیت دیگر شخصیات بھی جلوس میں شامل ہونگی ۔ تمام جلوس ریلوے روڈ ، ریلوے اسٹیشن روڈ ، غلہ منڈی ، جی ٹی روڈ ، منگلا روڈ ، داتا روڈ اور مین بازار سے ہوتا ہوا میلاد چوک دینہ میں اختتام پنا پذیر ہوگا ۔ جلوس کے اختتام پر مرکزی میلاد کمیٹی دینہ مغل آئرن سٹور دینہ، اور جامع سیدہ زینب محلہ معصوم شاہ دینہ کی طرف سے تمام تنظیمات میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے اور المصطفے بزنس کمیونٹی دینہ کی طرف سے لنگر تقسیم کیا جائیگا تمام اہل اسلام سے گزارش ہے کہ با وضو ہو کر جلوس میں شامل ہوں اپنے مکانوں ، دکانوں ، محلے ، بازار ، مساجد اور شہر کو جھنڈیوں سے سجا کر عاشق رسول می ہونے کا ثبوت دیں حضور ﷺ کی محبت ہمارے ایمان کی اساس اور روح کی غذا ہے۔ 10 ربیع الاول بعد از نماز عشاء انجمن محبان نور رسالت کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرأت و حسن نعت جامع مسجد غوثیہ نور محلہ جی ٹی روڈ دینہ میں منعقد ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.