اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کی ملاقات
ملاقات میں جہلم سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ مطلوب مہدی اور نوجوان رہنما راجہ طالب مہدی نے بھی شرکت کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، اہم قومی امور اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں باہمی مشاورت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔