اکاؤنٹ آفس جہلم میں کئی روز سے بجلی غائب، پنشنرز اور تنخواہ دار طبقہ خوار، واپڈا حکام کی خاموشی پر سوالات اٹھنےلگے
جہلم ( اقبال خان)اکاؤنٹ آفس جہلم میں کئی روز سے بجلی غائب، پنشنرز اور تنخواہ دار طبقہ خوار، واپڈا حکام کی خاموشی پر سوالات اٹھنےلگے
جہلم: اکاؤنٹ آفس جہلم میں گزشتہ کئی روز سے بجلی کی مسلسل بندش نے سرکاری امور کو شدید متاثر کر رکھا ہے، جبکہ پنشن کے حصول اور تنخواہوں سے متعلق معاملات کے لیے آنے والے شہری سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ بزرگ پنشنرز اور ملازمین دفتری کاموں کے لیے بار بار چکر لگانے پر مجبور ہیں، مگر بجلی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں ریلیف ملنے کے بجائے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تشویش ناک امر یہ ہے کہ ایک اہم سرکاری دفتر میں کئی روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باوجود واپڈا حکام کی جانب سے مسئلے کے مستقل حل کے لیے کوئی مؤثر اقدام دکھائی نہیں دے رہا۔ آخر سرکاری دفاتر میں بجلی کی مسلسل بندش کا ذمہ دار کون ہے؟ اور بزرگ پنشنرز و سرکاری ملازمین کو اس اذیت سے نجات دلانے کے لیے متعلقہ حکام کب حرکت میں آئیں گے؟
شہریوں نے اعلیٰ حکام اور واپڈا افسران سے فوری نوٹس لینے، بجلی کی فراہمی بحال کرنے اور اس غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سرکاری امور کی انجام دہی میں رکاوٹ اور عوام کو درپیش مشکلات پر متعلقہ حکام کی خاموشی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔