ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ اکتوبر 2026 کے میں مجموعی طور پر 3,103 افراد کو ریسکیو کیا۔ انجینئر سعید احمد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم

0

جہلم ( ابال خان)ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ اکتوبر 2026 کے میں مجموعی طور پر 3,103 افراد کو ریسکیو کیا۔ انجینئر سعید احمد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم، انجینئر سعید احمد کی زیرِ صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریسکیو 1122 جہلم کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ اکتوبر کے دوران بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3,103 افراد کو ریسکیو کیا۔ ان میں سے 1,347 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ 1,661 مریضوں کو مزید طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ماہ اکتوبر کے دوران ریسکیو 1122 جہلم نے مجموعی طور پر 3,112 ایمرجنسی کالز پر رسپانس کیا، جن میں 418 روڈ ٹریفک حادثات، 2,260 میڈیکل ایمرجنسیز، آگ لگنے کے 12 واقعات، کرائم کے 23 واقعات، ڈوبنے کے 2 واقعات اور 397 متفرق ایمرجنسیز شامل تھیں۔

ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ اکتوبر میں بھی بروقت رسپانس کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اوسطاً 7.5 منٹ کے رسپانس ٹائم کے ساتھ شہریوں کو ایمرجنسی سروسز فراہم کیں۔

کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ماہ اکتوبر میں ہائی رائز عمارتوں کے فائر سیفٹی سروے کیے گئے۔ اس کے علاوہ مختلف اداروں میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی سیشنز کا انعقاد بھی کیا گیا۔

ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے 31 اکتوبر 2026 کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال جہلم میں میت منتقلی ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سروس کے تحت شہریوں کو میت کی منتقلی کی سہولت بلا معاوضہ فراہم کی جائے گی۔

ماہ اکتوبر کے دوران مختلف ہسپتالوں میں فائر سیفٹی ڈرلز کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ان مشقوں کا مقصد ہسپتال انتظامیہ اور عملے کو آگ لگنے یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران فوری، مؤثر اور منظم حفاظتی اقدامات، فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی رسپانس کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔

علاوہ ازیں، پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلع جہلم سے مجموعی طور پر 171 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد اور سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم، انجینئر سعید احمد نے ریسکیورز کی ماہانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم ہر قسم کی ہنگامی صورتحال اور آفات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور شہریوں کو بروقت اور بہترین ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کے لیے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.