جہلم اقبال خان
جہلم ریجن کا بڑا اعزاز! سرفراز ملک نے برٹش کونسل کی چوتھی عالمی معیار کی IELTS ٹریننگ مکمل کر لی
اسلام آباد: ایس ایل ایس کالج جہلم کے ایم ڈی اور جہلم ریجن کے پہلے سرٹیفائیڈ IELTS ٹرینر سرفراز ملک نے برٹش کونسل پاکستان کا خصوصی تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کر کے اپنے پیشہ ورانہ سفر میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ یہ ان کی برٹش کونسل کے تربیتی پروگرام میں چوتھی کامیاب شرکت ہے۔
سرفراز ملک کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ برطانیہ میں برٹش کونسل کے ہیڈ آفس اور یونیورسٹی آف کیمبرج کے IELTS Global Examination Centre کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں انہیں بین الاقوامی IELTS نظام اور امتحانی معیار کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملا۔
تربیتی پروگرام کی قیادت بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹرینر مس لیلیٰ تہرانئی نے کی، جنہیں 20 سے زائد ممالک میں تربیت فراہم کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
تقریب میں محمد توصیف رحمان، سربراہ شعبہ انگریزی امتحانات، برٹش کونسل پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سید اکرام اکبر، سبیح اعجاز اور احسن کی تنظیمی خدمات کو بھی سراہا گیا۔
سرفراز ملک نے برٹش کونسل پاکستان اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل سیکھنا معیاری تدریس کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس عالمی معیار کی تربیت سے حاصل ہونے والے علم اور تجربے کو طلبہ کی بہتر رہنمائی اور جہلم میں IELTS تدریس کے معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے استعمال کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔