جہلم ( اقبال خان )جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے پولیس اہلکاروں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا
جہلم: ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا،
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی سے دیگر اہلکاروں میں بھی مزید جذبے، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دینے کا رجحان پیدا ہوتا ہے،ڈی پی او جہلم
*شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کے لیے نمایاں کارکردگی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ فرض شناسی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازنے کا سلسلہ جاری رہے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری*