آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا ضلع جہلم کا دورہ ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کے ہمراہ تھانہ جلالپور شریف کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح

0

جہلم( اقبال خان)آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا ضلع جہلم کا دورہ ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کے ہمراہ تھانہ جلالپور شریف کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح،

افتتاحی تقریب میں ایس ڈی پی او پنڈدادنخان،ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف، پولیس کے سینئر افسران،معززینِ علاقہ اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

تھانہ جلالپور شریف کی نئی بلڈنگ جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کی گئی ہے جس میں سائلین کے لیے الگ استقبالیہ، صاف ستھرا ماحول، مناسب انتظار گاہ، جدید دفاتر، حوالات اور ریکارڈ روم شامل ہیں۔ نئی عمارت سے نہ صرف عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ پولیس اہلکاروں کو بھی فرائض کی انجام دہی میں آسانی ہوگی،ڈی پی او جہلم

سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی،شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آتے ہوئے انکے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری سے سروس ڈیلیوری میں نمایاں بہتری آتی ہے اور عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوتا ہے،آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا

Leave A Reply

Your email address will not be published.