پنجاب پولیس کے وفات پانے والے ایس پی ساجد محمود گوندل کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر ڈی پی او جہلم کی شرکت

جہلم پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، آئی جی پنجاب عبدالکریم ، آر پی او راولپنڈی ریجن اور ڈی پی او جہلم کی جانب سے قبر پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے

0

جہلم ( اقبال خان)پنجاب پولیس کے وفات پانے والے ایس پی ساجد محمود گوندل کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر ڈی پی او جہلم کی شرکت، جہلم پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، آئی جی پنجاب عبدالکریم ، آر پی او راولپنڈی ریجن اور ڈی پی او جہلم کی جانب سے قبر پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے،

جہلم:- اس موقع پر جہلم پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مرحوم کو سلامی پیش کی اور پولیس کی جانب سے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ، آر پی او راولپنڈی ریجن اور ڈی پی او جہلم کی جانب سے مرحوم کی قبر پر پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے،

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی،

ایس پی ساجد محمود گوندل ایک نہایت نفیس، خوش اخلاق اور ملنسار انسان تھے،وہ ایک بہترین پولیس افسر ہونے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ کردار اور بہترین اخلاق کے مالک تھے۔ ان کی وفات سے محکمہ پولیس ایک قابل، مخلص اور فرض شناس افسر سمیت ایک اچھے انسان سے محروم ہو گیا ہے،ڈی پی او جہلم

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین،

Leave A Reply

Your email address will not be published.