ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس

سیکرٹری ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد و ڈی ڈی ایم سی صبور ثاقب کی بریفنگ

0

جہلم۔( اقبال خان )ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس ہوا۔
سیکرٹری ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد و ڈی ڈی ایم سی صبور ثاقب نے ضلع جہلم میں گزشتہ فلڈ اور موسم برسات سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی ۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کو مزید فعال بنا کر ہنگامی صورتحال اور حادثات سے بہتر طریقے سے نمٹا جائے جاےگا۔ اجلاس میں گزشتہ موسم برسات کے دوران سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری ، موسم برسات کے دوران نالہ گاہان میں ریسکیو آپریشن ، منگلا ڈیم کی صورت حال ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے وسائل ، پتن کے مقام پر حفاظتی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے ہدایت کی کہ موسم برسات کے دوران وفات پانے یا زخمی ہونے والے افراد کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق امدادی رقوم کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے پنڈ دادنخان کے تمام پتن پر مزید لائف جیکٹس فوری فراہم کرنے اور دریا کے اندر آمد و رفت کرنے والے شہریوں کی حفاظت کے لیے مکمل سیفٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ۔
میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، تحصیل جہلم، دینہ، پنڈ دادنخان اور سوہاوہ کے اسٹنٹ کمشنرز،ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینٹیر اور دیگر تمام محکمہ جات کے ضلعی افسران اور سول سوسائٹی کےنمائندوں نے شرکت کی۔
ضلع بھر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے تمام تر اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایات کی گئی۔اس کے علاوہ سموگ کی صورتحال اور ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے اقدامات زیر غور لائے گئے اور اس حوالے سے عوام الناس کے لیے آگاہی پروگرام جاری کرنے کی ہدایات بھی کی گئیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.