ضلع جہلم میں للہ پنڈ دادنخان کے قریب مسافر وین گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں آٹھ خواتین سمیت 12 افراد زخمی

0

جہلم (اقبال خان)ضلع جہلم میں للہ پنڈ دادنخان کے قریب مسافر وین گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں آٹھ خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق للہ پنڈ دادنخان کے قریب ایک وین گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں آٹھ خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے چھ زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ مزید چھ زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے رورل ہیلتھ سینٹر للہ منتقل کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.