پریس کلب دینہ کا جنرل باڈی اجلاس صدر احسان جنجوعہ کی زیرِ صدارت انعقاد ،اہم فیصلے

0

دینہ:(اقبال خان ) پریس کلب دینہ کا جنرل باڈی اجلاس صدر احسان جنجوعہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا، بعد ازاں سرورِ کائنات حضرت محمد ﷺ کی بارگاہ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری افتخار احمد مغل نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب دینہ کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے، جس کے پیشِ نظر آئندہ ماہ عبوری سیٹ اپ لایا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام عہدیداران نے اتفاقِ رائے کا اظہار کیا۔

اجلاس میں انفارمیشن سیکرٹری کی خالی ہونے والی نشست کے لیے محمد اقبال خان کو بطور انفارمیشن سیکرٹری مقرر کرنے کی قرارداد پیش کی گئی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ محمد اقبال خان کو عبوری سیٹ اپ کے قیام تک عارضی طور پر انفارمیشن سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پریس کلب دینہ میں شمولیت کے خواہشمند صحافی جنرل سیکرٹری کو درخواست دیں گے، جبکہ نئے شامل ہونے والے ارکان ایک سال مکمل ہونے کے بعد ووٹ کے حق دار ہوں گے۔

اجلاس میں صدر احسان جنجوعہ، جنرل سیکرٹری افتخار احمد مغل، نائب صدر دستگیر چوہدری، سرپرست نثار مغل، چیئرمین ملک صداقت، محمد افضل، راؤ بلال، عمران منصور، محمد فیصل اور ذوالفقار کیانی نے شرکت کی۔

اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ پریس کلب دینہ کا فل ہاؤس اجلاس اتوار 22 نومبر کو منعقد ہوگا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور دیگر امور پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.