صحت عامہ کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کا رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا رات گئے اچانک دورہ

0

صحت عامہ کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کا رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا رات گئے اچانک دورہ

جہلم (اقبال خان): ڈپٹی کمشنر جہلم محترمہ عاصمہ اعجاز چیمہ نے رات گئے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا اچانک دورہ کیا اور طبی سہولیات کی فراہمی، ہسپتال کے انتظامی امور اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد رات کے اوقات میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کی دستیابی اور معیار کو جانچنا تھا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور علاج معالجے کی سہولیات، طبی عملے کی موجودگی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی گفتگو کی اور دستیاب طبی سہولیات کے حوالے سے ان کی آراء معلوم کیں۔

ڈپٹی کمشنر محترمہ عاصمہ اعجاز چیمہ نے واضح کیا کہ صحت عامہ کی سہولیات میں غفلت، غیر حاضری اور فرائض میں کوتاہی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے طبی عملے کی بروقت دستیابی، مریضوں کو معیاری علاج کی فراہمی اور ہسپتال کے انتظامی امور میں مؤثر نگرانی یقینی بنانے پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.