پاکستان کو طویل مدتی معدنی سرمایہ کاری کے لیے ایک مسابقتی منزل بنانا اور ملک کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
*معدنی وسائل کی ترقی اور معاشی استحکام کا سفر*
پاکستان قدرتی اور معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے جسے معاشی خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کان کنی کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ پاکستان کو طویل مدتی معدنی سرمایہ کاری کے لیے ایک مسابقتی منزل بنانا اور ملک کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے۔
کسی بھی ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے امن و امان اور تحفظ بنیادی شرط ہوتے ہیں۔
اس حوالے سے عسکری قیادت کی جانب سے یہ یقین دہانی اہم ہے کہ کان کنی کے پورے ماحولیاتی نظام کانوں کان کنوں صنعتوں منصوبوں اور ان سے وابستہ افراد کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جا رہے ہیں اور آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
انہوں نے خطاب میں اس وژن پر زور دیا کہ ہدف محض خام مال برآمد کرنا نہیں بلکہ ریفائننگ اور مینوفیکچرنگ تک پوری ویلیو چین کو تیار کرنا ہے تاکہ پائیدار معاشی قدر پیدا ہو سکے۔
اس کے ساتھ ہی چیف آف ڈیفنس فورسز نے یہ بھی واضح کیا کہ معدنی ترقی کے ثمرات مقامی آبادیوں تک پہنچنا لازم ہیں اور معدنیات سے مالا مال علاقوں کے لوگوں کو اپنی زندگیوں میں ٹھوس بہتری نظر آنی چاہیے۔
حقیقت یہ ہے کہ قدرتی وسائل مواقع فراہم کرتے ہیں جبکہ نتائج کے حصول کے لیے عوام کی محنت اور عزم ہی اصل طاقت ہوتے ہیں۔
اگر صلاحیت سے پیداوار وعدوں سے عمل اور خام برآمدات سے ویلیو ایڈڈ گروتھ کی طرف بڑھنے کا یہ سفر تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے تو پاکستان عالمی معدنی منڈی میں ایک مستحکم مقام حاصل کر سکتا ہے۔
𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧𝐙𝐢𝐧𝐝𝐚𝐛𝐚𝐝🇵🇰✊🏻