دینہ کے نواحی علاقے دھنیالہ میں مشتاق حسین برگٹ ( ایس ایس پی ) مرحوم کی زوجہ محترمہ ، خرم مشتاق برگٹ، عمر مشتاق برگٹ اور شرجیل مشتاق برگٹ کی والدہ ماجدہ، حاجی غلام جعفر کی چچی جان اور حاجی محمد دین برگٹ کی ہمشیرہ کے ایصالِ ثواب کے لیے ختمِ قل شریف کا انعقاد
دینہ ( ملک صداقت محمود)دینہ کے نواحی علاقے دھنیالہ میں مشتاق حسین برگٹ ( ایس ایس پی ) مرحوم کی زوجہ محترمہ ، خرم مشتاق برگٹ، عمر مشتاق برگٹ اور شرجیل مشتاق برگٹ کی والدہ ماجدہ، حاجی غلام جعفر کی چچی جان اور حاجی محمد دین برگٹ کی ہمشیرہ کے ایصالِ ثواب کے لیے ختمِ قل شریف کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ بھر کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت اہلِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر علماء کرام نے موت اور زندگی کے موضوع پر خصوصی بیان کیا، جبکہ پیر فخر نذیر موہڑوی بوڑھا جنگل شریف نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا فرمائی۔دینہ کے نواحی علاقے دھنیالہ میں خرم مشتاق برگٹ، عمر مشتاق برگٹ اور شرجیل مشتاق برگٹ کی والدہ ماجدہ کے ختمِ قل شریف کا اہتمام کیا گیا۔
ختمِ قل شریف میں علاقہ بھر سے معروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی اور مرحومہ کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
اس موقع پر علماء کرام نے موت اور زندگی کے موضوع پر خصوصی بیان کرتے ہوئے زندگی کی حقیقت، موت کی تیاری اور آخرت کی جواب دہی کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
محفل میں پیر فخر نذیر موہڑوی بوڑھا جنگل شریف نے بھی خصوصی شرکت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا فرمائی۔
اختتام پر مرحومہ سمیت تمام مرحومین کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی۔