دینہ:(اقبال خان) سمیع اللہ شنواری ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح، شہریوں کے لیے روایتی شنواری ذائقوں کی نئی سوغات
دینہ میں سمیع اللہ شنواری ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح کر دیا گیا، جہاں اب شہری روایتی شنواری اور پشتون کھانوں کے منفرد اور لذیذ ذائقوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
افتتاحی تقریب میں حاجی سمیع اللہ اور حاجی صالح محمد نے فیتہ کاٹ کر ریسٹورنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا، جبکہ اس موقع پر معززینِ علاقہ، کاروباری شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
سمیع اللہ شنواری ریسٹورنٹ میں روایتی نمکین گوشت، لذیذ کابلی پلاؤ، خستہ چپل کباب سمیت مختلف پاکستانی اور پشتون پکوان دستیاب ہوں گے۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ کے مطابق کھانوں کی تیاری میں روایتی انداز، معیاری اجزاء اور منفرد ذائقے کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ روات، مندرہ، گوجر خان، کھاریاں، سرائے عالمگیر اور جہلم کے بعد سمیع اللہ شنواری ریسٹورنٹ کی دینہ میں آمد اہلِ علاقہ کے لیے ایک خوش آئند اضافہ ہے، جس سے شہریوں کو اپنے شہر میں روایتی شنواری کھانوں کے ذائقے سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آئے گا۔