# الخدمت فاؤنڈیشن اور طارق لیب کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط
جہلم (اقبال خان)
الخدمت فاؤنڈیشن جہلم اور طارق لیب کے درمیان 26 نومبر 2026ء کو باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے۔
اس معاہدے کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ریفر کیے جانے والے مستحق مریضوں کو طارق لیب میں تمام لیبارٹری ٹیسٹوں پر 40 فیصد جبکہ الٹراساؤنڈ اور ایکسرے کی سہولیات پر 20 فیصد خصوصی رعایت** فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر طارق لیب کی جانب سے منتظمین عظیم صاحب اور کامران صاحب جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے **ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب، اور حبیب رضا بٹ صاحب، صدر الخدمت فاؤنڈیشن جہلم نے شرکت کی۔
اس موقع پر دونوں اداروں کے نمائندگان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون کے ذریعے مستحق اور ضرورت مند مریضوں کو معیاری طبی تشخیصی سہولیات رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔
یہ اقدام دکھی انسانیت کی خدمت اور صحت کی سہولیات عام کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔