جہلم: (اقبال خان)ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی ریاض حیدر کی اپنے استاد سے عقیدت، احترام کی خوبصورت مثال قائم
جہلم: ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی ریاض حیدر نے اپنے استاد کے ساتھ احترام و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے کے لیے ایک خوبصورت مثال قائم کر دی۔ ایس ایچ او ریاض حیدر نے اپنے استاد کو نہایت عزت و احترام کے ساتھ اپنی نشست پر بٹھایا اور ان کے مسائل انتہائی توجہ، خندہ پیشانی اور محبت سے سنے۔
اس موقع پر ایس ایچ او ریاض حیدر کا کہنا تھا کہ استاد وہ عظیم شخصیت ہے جو انسان کی کردار سازی اور مستقبل سنوارنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ استاد کی عزت و تکریم ہماری اخلاقی اور معاشرتی اقدار کا اہم حصہ ہے۔
ایس ایچ او کا اپنے استاد کے لیے احترام اور عقیدت دیکھ کر وہاں موجود افراد نے بھی ان کے اس خوبصورت طرزِ عمل کو سراہا اور اسے استاد کے بلند مقام اور ہماری مشرقی روایات کی بہترین عکاسی قرار دیا۔