ضلعی انتظامیہ تاجروں سے مل کر تجاوزات کے خاتمے کی پالیسی بنائے,ڈپٹی کمشنر میثم عباس جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم کا اندرون شہر شاندار چوک کا وزٹ

0

جہلم( اقبال خان ): ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا ہے کہ شہر میں تجاوزات کا خاتمہ شہریوں اور تاجروں کے لیے یکساں مفید ہے گاہکوں کو بازار تک پہنچنے میں آسانی فراہم کرنے سے تاجروں کے کاروبار میں بہتری لا سکتا ہے اس لئے ضلعی انتظامیہ تاجروں سے مل کر تجاوزات کے خاتمے کی پالیسی بنائے گی انہوں نے یہ بات شاندار چوک میں تجاوزات کی صورت حال کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی افسران کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے اور غیر ضروری روکاوٹیں ختم کرنے کے لیے تاجروں سے مشاورت کی جائے اور باقاعدہ پلان بنا کر تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.