مہنگائی کرنے والوں کو اب جیل کی ہوا کھانا ہو گی،اجلاس میں بڑا فیصلہ,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم صبا سحر
پرائس مجسٹریٹس زائد قیمتوں کی وصولی پر متعلقہ افراد کے خلاف فوری مقدمات درج کروائیں,صبا سحر

جہلم(ملک فدا حسین اعوان ): ۔ روز مرہ کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے پنجاب حکومت نے انتہائی سخت پالیسی اختیار کی ہے اب زائد قیمتوں پر جرمانے نہیں بلکہ جیل کی ہوا کھانی پڑے گی پرائس مجسٹریٹس زائد قیمتوں کی وصولی پر متعلقہ افراد کے خلاف فوری مقدمات درج کروائیں اور کاروباری مراکز کو سیل کریں یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صبا سحر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں گزشتہ ہفتہ کے دوران قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔ اے ڈی سی جی نے ہدایت کی کہ معمولی جرمانوں سے لوٹ مار کرنے والوں کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور تا حال زائد قیمتوں کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ اس لئے اب کسی قسم کی رعایت یا معافی کا سلسلہ نہیں ہونا چاہیے اور فوری مقدمات اور گرفتاری کے ساتھ کاروباری مراکز کو سیل کرنا یقینی بنایا جائے