چیئرمین قومی پارلیمانی ٹاسک فورس وا ایم این اے بلال اظہر کیانی نیز سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ نےحکومت پنجاب کے اپنی چھت اپنا گھر چیک تقسیم کی تقریب میں شرکت

0

 

 

 

دینہ ( خورشید ڈار )چیئرمین قومی پارلیمانی ٹاسک فورس وا ایم این اے بلال اظہر کیانی نیز سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ نےحکومت پنجاب کے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب ہونے والے شہریوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع جہلم کے مختلف مقامات میں ایسی تقریبات ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں معاشی بدحالی کا شکار لوگ زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں گے حکومت پنجاب کا یہ پروگرام ہر حوالے سے قابل تعریف ہے نیز جن لوگوں کو چیک دیے جا رہے ہیں وہ میرٹ پر اترتے ہیں ۔مسعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور عرفان خالد تحصیلدار دینہ نے ایم این اے کا استقبال کیا بلدیہ دینہ کےسہیل اشرف ایم او ای بھی موجود تھے بلال اظہر کیانی ایم این اے نے اپنے دست مبارک سے خاتون کو چک پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ پندرہ لاکھ روپے میرٹ پر غریب لوگوں کو مکان بنانے کیلئے دیے جا رہے ہیں اس موقع پر تمام مقامی سیاسی قیادت موجود تھی مثلأ سابق ایم پی اے مہر فیاض راجہ لیاقت علی ماسٹر اکرم راجہ تفضل شیخ اکرام الہی سابق چیئرمین بلدیہ دینہ کے علاوہ میڈیا نمائیند گان سمیت عوام۔کی کثیر تعداد میں شرکت

Leave A Reply

Your email address will not be published.