ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور انچارج انویسٹیگیشن سوہاوہ پر مشتمل ٹیم نے اندھے قتل کے مرکزی ملزم سمیت 2ملزمان گرفتار

جہلم ( بیورو چیف)حکومت پنجاب کے ویژن، سنگین جرائم کی سراغ رسانی اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالہ سے اہم پیش رفت،
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور انچارج انویسٹیگیشن سوہاوہ پر مشتمل ٹیم نے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا ، اندھے قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 02 ملزمان گرفتار،ملزمان سے آلہ قتل پسٹل 30 بور سمیت بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد
تھانہ سوہاوہ پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے جواں سالہ PTCL ملازم زبیر کے قتل میں ملوث سگے بھائی ذیشان اور قریبی عزیز عمیر اشرف کو گرفتار کر لیا،
ملزم ذیشان اپنے سگے بھائی کے قتل کے مقدمہ میں مدعی تھا جس نے دوران انٹیروگیشن اپنے حقیقی بھائی کو پسٹل کے فائر سے قتل کرنے کا انکشاف کر لیا ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل 30 بور کے علاوہ ، 1 عدد ریوالور 32 بور ، 1 عدد پسٹل 30 بور اور رائفل 12 بور اسلحہ ناجائز بر آمد کر لئے گئے،
ملزم ذیشان نے اپنے عزیز اور قریبی دوست عمیر کی ایماء پر اپنے سگے بھائی کو فائر مار کے قتل کر دیا تھا،
ملزم عمیر اشرف مقتول کا قریبی رشتہ دار ہے جو تھانہ گوجر خان کے زناء بالجبر کے مقدمہ میں ملزم اشتہاری ہے،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور انچارج انویسٹیگیشن تھانہ سوہاوہ پر مشتمل ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفیکیٹس دینے کا اعلان