مشیر صحت پنجاب ، جنرل (ریٹائرڈ)ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کا ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم کا دورہ،
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے مشیر صحت پنجاب کو ڈسٹرکٹ پولیس آفس آمد پر خوش آمدید کہا

جہلم ( محمد اقبال خان )مشیر صحت پنجاب ، جنرل (ریٹائرڈ)ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کا ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم کا دورہ،
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے مشیر صحت پنجاب کو ڈسٹرکٹ پولیس آفس آمد پر خوش آمدید کہا،
ڈی پی او جہلم نے مشیر صحت کو حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق سیف سٹی پائلٹ پروجیکٹ کی تعمیر و تکمیل ، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور سپیشل انیشییٹو پولیس اسٹیشنز کی ورکنگ کے حوالہ سے جہلم پولیس کی مثالی کارکردگی سے آگاہ کیا،
سیف سٹی کے قیام سے ضلع جہلم میں جرائم کی شرح میں مزید کمی اور پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی، یہ منصوبہ حکومت پنجاب کے خواب ، محفوظ پنجاب کی طرف ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا، جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی
سپیشل انیشییٹو پولیس اسٹیشنز، پولیس خدمت مراکز ، پولیس تحفظ مراکز اور میثاق سنٹرز آرام دہ اور صاف ستھرے ماحول میں شہریوں کو بہترین اور بر وقت سروس ڈیلیوری فراہم کر رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایات خدمت عوام کی دہلیز پر کے مشن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ضلع جہلم کے عوام کو امن و امان کے قیام اور بہترین سروس ڈیلیوری مہیا کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہےہیں ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
بعد ازاں مشیر صحت پنجاب نے ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے بروئے کار لائے جانے والی تمام کاوشوں کو سراہا اور امن وامان کی بحالی میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی تعریف کی