راولپنڈی ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کے چکوال سے تبادلہ ہونے پر ریجنل دفتر میں الوداعی پارٹی کا اہتمام

جہلم ( اقبال خان )راولپنڈی ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کے چکوال سے تبادلہ ہونے پر ریجنل دفتر میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا،الوداعی پارٹی میں سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن صباء ستار،ایس ایس پی آپریشنز فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر، ایس ایس پی آر آئی بی عمران رزاق، چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ،ایس پی صدر نیبل کھوکھر، ایس پی لیگل عبدالفاروق، ایس پی سی آئی اے تیمور خان، ایس پی سیکورٹی راجہ ناصرعلی خان، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز، ایس پی راول محمد حسیب راجہ اور اے ڈی آئی جی ملک نعیم اختر نے شرکت کی، اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے تبدیل ہونے والے ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی چکوال کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور آئندہ بھی آپ کے لیے دعا گو ہیں کہ جو نئی ذمہ داریاں آپ کو سونپی گئیں ہیں ان کو آپ اپنی پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے بھر پور طریقے سے سرانجا م دیں گے، تقریب کے آخر میں سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے سابقہ ڈی پی او چکوال کو پھولوں کا گلدستہ جبکہ آر پی اوراولپنڈی بابر سرفرازالپا نے بہترین خدمات کے صلہ میں اعزازی شیلڈ دی۔